افغانستان سے ڈرون حملہ، تاجکستان میں چینی  ملازمین  ہلاک

Nov 27, 2025 | 20:57:PM
افغانستان سے ڈرون حملہ، تاجکستان میں چینی  ملازمین  ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) افغانستان کی سرزمین پر  موجود دہشتگرد گروہوں کی تخریبی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں،افغان طالبان رجیم کے تمام وعدوں کے باوجود افغانستان سے پڑوسی ممالک پر دہشتگردانہ حملے جاری ہیں۔

تاجک حکام کے مطابق 26نومبر 2025 کی رات افغانستان سے ایک مسلح حملہ ہوا، جس میں LLC شوہین SM کے ملازمین کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا،یہ کیمپ ختلون علاقے میں واقع ”یول“ بارڈر ڈیٹیچمنٹ کی پہلی بارڈر گارڈ پوسٹ ”استقلال“ کے کنٹرول کے علاقے میں تھا۔ 

حکام نے بتایا کہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس پر دستی بم اور آتشیں اسلحہ نصب تھا، حملے  کے نتیجے میں LLC شوہین SM کے تین چینی ملازمین ہلاک ہوگئے،تاجکستان حکومت نے افغانستان سے سرحد پار اس کارروائی پر شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کیا ہے۔ 

تاجک حکام  نے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے، تاجکستان نے  افغان حکام سے سرحدی سلامتی کیلئے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے ویزوں کی بندش کی خبریں غلط ہیں، اماراتی قونصل جنرل