ورلڈ اتھلیٹکس نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیداران کی ایک مرتبہ پھر توثیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی)ورلڈ اتھلیٹکس نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیداران کی ایک مرتبہ پھر توثیق کر دی ہے،ورلڈ اتھلیٹکس نے لیٹر کے ذریعے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیداران کو آئینی و قانونی قرار دے دیا ہے۔
ورلڈ اتھلیٹکس نے اپنے لیٹر میں لکھا ہے کہ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان 1962 سے ورلڈ اتھلیٹکس سے ملحق ہے، ریکارڈ کے مطابق اس وقت بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ہیں جبکہ لیفٹننٹ کرنل (ر) شاہجہان میر اے ایف پی کے سیکرٹری ہیں،ورلڈ اتھلیٹکس نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو توثیق کا لیٹر بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس، 4 نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ،3 بل منظور