اردن کے عالمی فٹبالر التعمری کی نماز تراویح کی امامت کرتے ویڈیو وائرل

Mar 27, 2024 | 23:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اردن کے عالمی فٹبالر التعمری کی نماز تراویح کی امامت کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی، ویڈیو فٹبالر نے اپنے ذاتی انسٹاگرام پر شیئر کی۔
اردن کی قومی ٹیم اور فرانسیسی کلب مونٹ پیلیئر کے سٹار موسی التعمری نے اردن کے دارالحکومت عمان کی ایک مسجد میں نماز تراویح کے دوران نمازیوں کی امامت کرتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، انہوں نے اپنے ذاتی انسٹاگرام پیج پر یہ ویڈیو شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کرانے کا خواہاں 

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر اور بہت سے ویڈیو کلپس پھیلے ہوئے ہیں جن میں وہ نمازیوں کی امامت کرتے نظر آئے، یہ ویڈیو انہیں ایوارڈ ملنے کی رات کی ہے، اسی دن اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل سٹاف کو حال ہی میں قطر میں منعقد ہونے والی ایشین کپ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر سراہتے ہوئے سلور میڈل سے نوازا تھا۔