دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری،سنگاپور پہلے، پاکستان 100ویں نمبر پر آ گیا

Jun 27, 2025 | 21:25:PM
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری،سنگاپور پہلے، پاکستان 100ویں نمبر پر آ گیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں پاکستانی پاسپورٹ 100ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ سنگاپور  کے پاسپورٹ کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، جاپان دوسرے، جنوبی کوریا تیسرے نمر پر آ گیا۔

معروف غیر ملکی پاسپورٹ رینکنگ جاری کرنے والی ویب سائٹ ’ ہینلے اینڈ پارٹنرز‘‘ کے مطابق  گرین پاسپورٹ 13 درجے بہتری کے بعد 100 ویں نمبر پر آ گیاہے جبکہ 2021 میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں 113ویں نمبر پر تھا ۔

 ویب سائٹ نے دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا قرار دیاہے جس پر 193 ممالک میں ویزا فری اینٹری کی سہولت دستیاب ہے جبکہ اس فہرس میں دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا ہیں تیسرا نمبر ڈنمارک ، فن لینڈ، فرانس ، جرمنی ، آئرلینڈ، اٹلی سپین کے پاس ہے ۔

اس فہرست میں امریکہ کا پاسپورٹ چھٹے نمبر پر ہے جس کے شہریوں کو 186 ممالک میں ویزا فری یا پھر ویز آن آرائیول کی سہولت دستیاب ہے ۔ بھارت کا پاسپورٹ اس فہرست میں 82 ویں نمبر پر ہے ۔

پاکستانی پاسپورٹ پر جن ملکوں میں ویزا فری یا ویز ا ٓن آرائیول کی سہولت دستیاب ان میں بارباڈوس ، برونڈی کمبوڈیا، کیپ ورڈے آئی لینڈز، کومورو آئی لینڈز، کک آئی لینڈز ، جبوتی ، گنی بساؤ، ہیتی ، کینیا ، مڈغاسکر، مالدیپ ، مائیکرونیشیا، مونٹسریٹ، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر،  قطر، روانڈا، سموا، سینیگال ، سیشلز، سیرا لیون، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیستے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ