کولمبیئن صدر کا اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کولمبیا کے صدر گوستاوو پیترو نے اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک ٹن کوئلہ بھی اسرائیل نہیں جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ کولمبیاغزہ میں جاری نسل کُشی کاحصہ نہیں بنےگا، ایک دن اسرائیلی عوام خود کو بدلیں گے، وہاں تبدیلی آئے گی، ہم دوبارہ ملیں گے اور سفارتی تعلقات بھی بحال ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن جب تک اسرائیل فلسطینیوں پر بم برسا رہا ہے، لاکھوں جانیں لے رہا ہے تب تک اسرائیل سے قطع تعلق رہے گا۔
گوستاوو پیترو نے کہا کہ وہ کولمبیئن فوج کے کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے حکم دیتے ہیں کہ جب تک اسرائیل فلسطینیوں پر بم برسانہ بند نہیں کرتا تب تک کولمبیا سے ایک ٹن بھی کوئلہ اسرائیل نہیں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امارات اور اردن نے فضا سے غزہ میں امداد پہنچانی شروع کر دی