روڈا کو سیالکوٹ موٹر وے سے منسلک کرنے کا فیصلہ

سیالکوٹ موٹروے سے ملانے کےلیے مطلوبہ اراضی ایکوائر کرنے کا عمل شروع کردیاگیا

Dec 27, 2022 | 14:53:PM
روڈا کو سیالکوٹ موٹر وے سے منسلک کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا فیز ون کے زون 10 اور 12 کو سیالکوٹ موٹروے سے منسلک کرنے کا فیصلہ، سیالکوٹ موٹروے سے ملانے کےلیے مطلوبہ اراضی ایکوائر کرنے کا عمل شروع کردیاگیا۔

روڈانےکمشنرعامر جان کی وساطت سےسیکرٹری کمیونیکیشن کولینڈ ایکوزیشن ایکٹ1894کےتحت اراضی ایکوائر کرنے کیلئےمراسلہ ارسال کردیاہے۔ مراسلہ کےمطابق روڈا کے فیز ون میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ترقیاتی کام ایف ڈبلیو او کی سپر ویژن میں جاری ہے،تعمیراتی کاموں کےمٹیریل کی فراہمی کیلئےٹرانسپورٹیشن کی سرگرمیوں میں خاصہ اضافہ ہواہے۔آنے والے ہفتوں میں تعمیراتی مٹیریل کے لیے ہیوی ٹرانسپورٹیشن کی آمدو رفت مزید بڑھے گی۔

ضرور پڑھیں :ن لیگی ایم این اے گرفتار

تعمیراتی مٹیریل کی بروقت سپلائی کے لیے لاہور سیالکوٹ موٹروے سے رسائی کی اشد ضرورت ہے۔سڑک کی تعمیرکے لیے اراضی ایکوائر کرنے کا حکم صادر فرمانےکامطالبہ کیاگیاہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر روڈا نے مراسلہ کی کاپی کمشنر لاہور،ممبرکالونیز بورڈ آف ریونیو،ڈی سی لاہور و شیخوپورہ کو ارسال کردی۔