ملک بھر میں ہیٹ ویو کا نیا الرٹ ،میدانی علاقوں میں شدید گرمی رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثنا فاطمہ )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ہیٹ ویو سے متعلق نیا الرٹ جاری کر دیا ہے،پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہیٹ ویو کے باعث ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔
جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ بڑھنے کا امکا ن ہے،درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے،میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے، شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔
ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو صحت کے مسائل میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے،بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید27 اپریل سے 29 اپریل کے دوران بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے، یکم مئی کے بعد دوبارہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کی صورتحال وقفے وقفے سے برقرار رہ سکتی ہے،عوام کو پانی کا زیادہ استعمال اور ٹھنڈی جگہوں پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کا حکم