پاک بھارت تنازع، برطانیہ میں ہونے والا بالی ووڈ کا بڑا شو ملتوی کر دیا گیا
کیپشن: مادھوری اور سلمان خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد ملک)پاک بھارت تنازع کے باعث برطانیہ میں ہونے والا بالی ووڈ کا بڑا شو ملتوی کر دیا گیا۔
چار مئی سے برطانیہ میں بالی ووڈ بگ ون Bollywood Big One کے نام سے بڑا ٹور Tour شروع ہو رہا تھا،شو میں سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ سمیت بڑی تعداد میں بالی ووڈ سٹارز نے شریک ہونا تھا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ مانچسٹر اور لندن میں ہونے والا سلمان خان کا شو ملتوی کر دیا گیا،شو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیا گیا ہے ، ٹکٹ خریدنے والے پیسے واپس لے سکتے ہیں۔ منتظمین کا مزید کہنا تھا کہ شو ملتوی کرنے کا فیصلہ پاک بھارت صورتحال کی وجہ سے کیا۔شو ملتوی کرے پر افسوس ہے، کمیونٹی کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر