ملک بھر میں بجلی بحران شدید۔ لوڈ شیڈنگ جاری

Apr 27, 2022 | 10:02:AM
لوڈ شیڈنگ جاری، فائل فوٹو
کیپشن: لوڈ شیڈنگ جاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں بجلی کا بحران شدید ہو جانے کے سبب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے لاہور الیکٹرک پاور کمپنی (لیسکو) کے مطابق بجلی کی رسد 3600 اور طلب 4700 میگاواٹ ہے۔لیسکوحکام نے بتایا کہ لاہورمیں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا دورانیہ 4 سے 5 گھنٹے ہے۔

ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ اور تاجر برادری جہاں  مشکلات کا شکار ہے وہیں لاہور سمیت پنجاب بھر میں رمضان المبارک کے دوران گرم موسم میں گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے شہریوں کا برا حال ہے۔پنجاب میں دیہات اور چھوٹے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 13 گھنٹےتک پہنچ گیا ہے۔

 دوسری جانب کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے اور کوئٹہ میں 8 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی آج کل سورج سوا نیزے پر ہے، گرم لو کے تھپیڑوں سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں درجہ حرارت شدید حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے یکم مئی سےملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنےکی ہدایت کر دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    بلاول کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری آج متوقع