جس جس کے ساتھ زیادتی ہوئی وہ اپنا وی لاگ بنا کراپ لوڈ کرے: بیرسٹر گوہر

Mar 28, 2024 | 19:48:PM
جس جس کے ساتھ زیادتی ہوئی وہ اپنا وی لاگ بنا کراپ لوڈ کرے: بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جس جس کے ساتھ زیادتی ہوئی وہ اپنا وی لاگ بنا کراپ لوڈ کرے اور جس جس نے زیادتی کی اس کا ںام لیکر ویڈیو بنائیں۔

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان سے 45منٹ ملاقات ہوئی، ہم عدالتی احکامات کی روشنی میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملے ہیں, ججز کے لیٹر کے بعد پہلی ملاقات ہوئی،اس لیٹر کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں، لیٹر کے معاملے پر بانی چیئرمین کو بڑا دکھ ہے کہ لوگ یہاں تک بھی جاتے ہیں، ہم اعلان کرتے ہیں اتوار کو پشاور میں 2بجے ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادری اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہو گا، ریلی میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات، دونوں رہنماؤں کا اہم نقطے پر اتفاق

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام ہے کہ جس جس سے زیادتی ہوئی وہ اپنا وی لاگ کرکے اپلوڈ کریں، جس جس نے زیادتی کی اس کا ںام لیکر وی لاگ اپلوڈ کریں، چیف جسٹس پاکستان کو خان صاحب کے نام سے لیٹر بھیجیں گے، لیٹر میں عمران خان کے مقدمات کو ڈیل کرنے کا احوال لکھیں گے، عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیشہ عدلیہ کے لئے کھڑے رہیں گے، یقین دلاتے ہیں آپ کا لیٹر بے جا نہیں جائے گا اس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اتوار کے روز 2 بجے پشاور میں بڑی ریلی نکالیں گے، ریلی کا مقام کیا ہوگا اس کا فیصلہ کے پی قیادت کرے گی، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی، تما شہروں سے لوگ ریلی میں شریک ہونگے، 6 اپریل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا، اسلام آباد میں ہمارا جلسہ پر امن جلسہ ہوگا۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ ججز کے خط میں پی ٹی آئی کے کیسز سے متعلق دباؤ کا ذکر کیا گیا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل نے خط کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے رکھا ہے، امید ہے سپریم کورٹ اس مسلے کو کارپٹ کے نیچے نہیں دبائے گا۔