وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی صدر سے کچھ دیر بعد اہم ملاقات ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز ائیر بیس پہنچے تو انکا ریڈ کارپٹ پر امریکی ائیر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ائیربیس سے روانہ ہوا۔
وزیرِ اعظم کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، وزیرِ اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق صدر ٹرمپ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات مفید رہی، اب اگلا مرحلہ طے کیے گئے نکات پر عمل درآمد کا ہے۔
انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہاکہ معرکہ حق میں پاکستانی افواج نے ہندوستان کو شکستِ فاش دی ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں۔
نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات ہوئی، اس دوران وزیراعظم نے باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی پر مبنی تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم دُہرایا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ امریکہ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 25, 2025
وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.
اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا. وزیرِ اعظم کا… pic.twitter.com/KPAuwGlx07