اداکارماجد جہانگیر کی حالت انتہائی تشویشناک ، ہسپتال داخل

Nov 26, 2020 | 09:40:AM
 اداکارماجد جہانگیر کی حالت انتہائی تشویشناک ، ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: ففٹی ففٹی فیم اداکار کامیڈین ماجد جہانگیر انتہائی تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ماجد جہانگیر کچھ عرصہ سے گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ 


  
ماجد جہانگیر کونجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروادیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ماجد جہانگیر بہت زیادہ کمزور ہوگئے ہیں اور ان کو فالج کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ64 سالہ مشہور ادکار ماجد جہانگیر پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ ماجد جہانگیر کافی عرصہ سے بیمار ہیں