ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا 90 روز کی بندش کے بعدانٹرنیٹ کی بحالی کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے انٹرنیٹ کی بحالی کا حکم دے دیا۔
نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی نے وزارت مواصلات کے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے انٹرنیٹ تک رسائی بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
نیٹ بلاکس کی نگرانی کرنے والے گروپ کے مطابق، ایرانی حکام نے 87 دنوں سے زیادہ کے لیے پورے ملک میں تقریباً مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ نافذ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معاشی طاقت کے لحاظ سے چین کا کوئی ثانی نہیں:وزیراعظم شہباز شریف
اس اقدام نے ایرانی شہریوں کے لیے اپ ڈیٹس حاصل کرنا مشکل بنا دیا جب کہ اسرائیل اور امریکا ملک پر بمباری کر رہے تھے، اور ان کے کاروبار کو کافی نقصان پہنچا جو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔