جج دھمکی کیس: عمران خان کی ٹرائل کورٹ طلبی کیخلاف اپیل خارج

May 26, 2023 | 10:58:AM
جج دھمکی کیس: عمران خان کی ٹرائل کورٹ طلبی کیخلاف اپیل خارج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جج دھکمی کیس میں ٹرائل کورٹ طلبی حکم کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپیل خارج کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا عمران خان کو سمن کرنے کا نوٹس غیرقانونی نہیں، اگر ضرورت ہو تو عمران خان اپنا اعتراض ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ عمران خان نے چالان رپورٹ کے کالم نمبر 2 کو چیلنج نہیں کیا، ٹرائل کورٹ میں طلبی نوٹس کے وقت تمام ثبوتوں کا جائزہ نہیں لیا جاتا، جرم ہے یا نہیں، ٹرائل کورٹ کی جانب سے تفصیلی جائزے کے بعد تعین ہو گا۔

عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے یکم اکتوبر کے حکم چیلنج کر رکھا تھا، کیس میں چالان جمع ہونے کے بعد ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو سمن نوٹس جاری کیا، جس کے بعد سابق وزیراعظم نے سمن نوٹس کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا۔