اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو دھمکی آمیز  خطوط ملنےکا مقدمہ درج

Apr 02, 2024 | 22:49:PM
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو دھمکی آمیز  خطوط ملنےکا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو دھمکی آمیز  خطوط ملنےکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق  ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ،متن کے مطابق یکم اپریل کو  موصول ڈاک کو  آج نائب کے ذریعے تقسیم کرنے بھیجا، 8 لفافے جج صاحبان کے پی ایس کو  وصول کرائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر جج صاحبان کے نام لیٹرز  تقسیم کرائے، لفافے کھولےگئے جن میں سفید پاؤڈر کی آمیزش پائی گئی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ججوں کوبھیجے گئے خطوط میں پاؤڈر تھا، خطوط کے متن میں ’باکیلس اینتھریکس‘ کا استعمال کیا گیا تھا،خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہلکار نے فوری سینیٹائزر استعمال کیا، منہ ہاتھ دھویا،عدالتی ذرائع کے مطابق خط بھیجنے والےکانام ریشم درج ہے، لیکن ایڈریس نہیں لکھا گیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈیوٹی کلرک قدیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،جس میں قدیر احمد نے بیان دیا ہے کہ  تمام 8لفافے مسماہ ریشم خاتون زوجہ وقار حسین کے نام سے موصول ہوئے، کچھ دیر بعد بذریعہ فون اطلاع ملی کہ خط میں کیمیکل مواد پوڈر نما موجود ہے، فوری طور پر تمام ججز صاحبان کے ریڈرز کو آگاہ کیا کہ لفافے نہ کھولیں۔