سعودی عرب: تبوک ریجن میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری

Mar 26, 2023 | 13:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب کےمختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تبوک ریجن میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے صحرائی وادیوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

سعودی عرب کےموسمیاتی نام سازی کمیٹی کے رکن عبدالعزیزالحسینی نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز تبوک اور شمالی علاقہ جات میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ پھر الجوف، حائل اور مدینہ کے کچھ حصوں اور ریاض میں بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر نے پر پابندی عائد 

الحسینی نے وضاحت کی کہ بارش الباحہ، مکہ مکرمہ، عسیر اور نجران کے کچھ علاقوں تک ہوئی۔ تبوک کے شمال مغربی ساحلوں پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔

اس سے قبل ان علاقوں میں ہوائیں چلیں، سعودی محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کررکھی تھی۔