’عمران خان کو وزیر اعظم بنتے نہیں دیکھ رہا‘

Mar 26, 2023 | 10:38:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء منظور وسان نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت بڑی بڑی پیشگوئیاں کردیں، بولے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہوں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے الیکشن ہوں مگر حالات بتارہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے، اگر ملک میں دہشتگردی ہوگی اور فنڈز نہ ہوئے تو انتخابات کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔

ضرور پڑھیں :لوگوں کا جنون کنٹینرز نہیں روک سکتے،عمران خان کا بند کیبن سے خطاب
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے، عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔