صرف بانی پی ٹی آئی کو جوابدہ ہوں،کسی اورکو مطمئن کرنے کا ذمہ دار نہیں، گنڈاپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ میرے لیڈر بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں اور میں صرف انہی کے سامنے جوابدہ ہوں، کسی اورکو مطمئن کرنے کا ذمہ دار نہیں۔
تفیصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر مجھ سے مطمئن ہیں تو میں کسی اورکو مطمئن کرنے کا ذمہ دار نہیں،حکومت بانی کی امانت ہے،وہ جب کہیں گے ختم کردوں گا۔
انہوں ںے مزید کہا کہ بجٹ کے حوالے سے حکومت ختم کرنے کے لئے ایک چال چلی گئی تھی،بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہوجاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔بانی پی ٹی آئی نےمیرے فیصلےکی تائید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی، آیت اللّٰہ خامنہ ای