خام تیل سے لدا دوسرا روسی جہاز کلائیڈ نوبل کل کراچی پورٹ پہنچے گا

Jun 26, 2023 | 22:11:PM
خام تیل سے لدا دوسرا روسی جہاز کلائیڈ نوبل کل کراچی پورٹ پہنچے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خام تیل سے لدا دوسرا روسی جہاز کلائیڈ نوبل کل کراچی پورٹ پہنچ رہا ہے۔ 

جہاز کے منگل کو 12 بجے آؤٹر چینل پہنچنے کی امید کی جا رہی ہے، کلائیڈ نوبل 56 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر پہنچے گا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: مسلسل سستا ہونے کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

واضح رہے کہ روس سے آنے والے خام تیل کی یہ دوسری کھیپ ہے، اس سے پہلے روس سے آنے والے خام تیل کی پہلی کھیپ کا جہاز 12 جون کو کراچی پہنچا تھا۔