اپنی کامیابی پاکستان کی تمام خواتین کے نام کرتی ہوں: انعم عزیر

Jul 26, 2026 | 14:13:PM
 اپنی کامیابی پاکستان کی تمام خواتین کے نام کرتی ہوں: انعم عزیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہم جو انعم عزیر نے پاکستان میں منعقد ہونے والی پہلی 100 کلومیٹر گلیات ماؤنٹین ٹریل الٹرا میراتھون میں اپنی کامیابی پاکستان کی تمام خواتین کے نام کردی۔
 انعم عزیرکااس نئے سنگ میل عبورکرنے کے حوالے سے کہناہے کہ میں اپنی یہ کامیابی پاکستان کی تمام خواتین خصوصاً خواتین رنرز کے نام کرتی ہوں،میں مستقبل میں بھی مزید منفرد اور مشکل چیلنجز قبول کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کروں گی۔

انعم عزیر کاکہناہےکہ یہ آسان ٹاسک نہیں ، مجھے اندازہ تھا کہ کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، آسمانی بجلی کا خطرہ رہتا ہے ، کوہ پیمائی ہو یا گلیات ٹریل رننگ خطرات رہتے ہیں لیکن یہاں وائلڈ لائف کا خطرہ زیادہ تھا، اس سے قبل میں نے 40 کلومیٹر کی پریکٹس کے لیے ٹرائل رن کیا تو اس دوران دو سو فٹ کے فاصلے پر اپنے ٹریک پر تیندوا  بیٹھا دیکھا تھاجس کے بعد آہستہ آہستہ میں نڈر ہوگئی، دماغ سے اب خوف نکل گیا تھا، مجھے کوئی ڈر نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک پولیس لاہور کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ
انعم عزیرکاکہناہے کہ میں ٹریننگ روزانہ کرتی ہوں، فٹنس کے لیے ٹریننگ کو آپ لائف اسٹائل بنائیں، مستقبل کے لیے بھی میں نے ایک مشکل چیلنج ذہن میں رکھا ہوا ہے اور وہ میں پاکستان کے لیے کروں گی۔