مودی کیخلاف تحریک اعتماد لوک سبھا میں پیش، اپوزیشن کو کتنے ارکان کی حمایت حاصل؟

Jul 26, 2023 | 21:43:PM
مودی کیخلاف تحریک اعتماد لوک سبھا میں پیش، اپوزیشن کو کتنے ارکان کی حمایت حاصل؟
کیپشن: نریندر مودی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انتہاپسند مودی سرکار کے سامنے اپوزیشن جماعتیں ڈٹ گئیں،اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں نے لوک سبھا میں مودی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی جسے قبول کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کیلئے ابھی وقت مقرر نہیں کیا گیا ،اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف پیش کی گی تحریک عدم اعتماد کا مقصد منی پور میں جاری نسلی تشددہے،حکومتی اتحاد کی اکثریت کے سبب مودی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کے پاس لوک سبھا میں 331 سیٹیں ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد انڈیا کے پاس 144سیٹیں ہیں،اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے وہ مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنے روپے سستا ہوا؟ بڑی خبرا ٓگئی