ایپل کمپنی کا فروری میں سری کا جدید ورژن متعارف کروانے کا اعلان

Jan 26, 2026 | 21:29:PM
ایپل کمپنی کا فروری میں سری کا جدید ورژن متعارف کروانے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی ٹی کمپنی ’’ایپل‘‘ کا رواں برس فروری کے دوران ’’سری‘‘ کا جدید ورژن متعارف کروانے کا اعلان، ایپل ’’سری‘‘ میں گوگل کے جیمینی اے آئی ماڈلز کو شامل کرے گا جو جون 2024 میں کیے گئے اعلانات کے مطابق صارف کے ذاتی ڈیٹا اور آن اسکرین مواد تک رسائی کے ذریعے مختلف کام مکمل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

فروری میں آنے والا یہ اپڈیٹ جون میں ہونے والی ایپل کی ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس میں بڑے اپڈیٹ کے لیے پیش خیمہ ہوگا، جدید سری مزید بات چیت پر مبنی ہوگا جس کا انداز مشہور اے آئی چیٹ بوٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی کی طرح ہوگا اور یہ ممکنہ طور پر گوگل کے کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر بھی چل سکے گا۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایپل کو اپنی اے آئی حکمت عملی کو آگے بڑھانے میں داخلی مشکلات کا سامنا ہے،  2025 میں کمپنی کی اے آئی ٹیم اپنی توقعات پر پورا نہ اتر سکی تھی جس کے بعد گوگل کے ساتھ حالیہ تعاون اور اے آئی چیف جان جیانانڈریا کے رخصت ہونے کی خبریں آئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیمینی پاورڈ سری ایپل کے اے آئی منصوبوں میں ایک بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے جس سے وائس اسسٹنٹس اور جدید اے آئی ڈریوین ڈیجیٹل ہیلپرز کے درمیان فرق کم ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور میانمار کے درمیان  مفاہمتی یادداشت پر دستخط