کنگنا رناوت نے فلم ’پٹھان‘ کے بارے میں کیا کہا؟

Jan 26, 2023 | 18:15:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کنگنا رناوت نے فلم ’پٹھان‘ کے بارے میں کیا کہا؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان کے حوالے سے اپنے تاثرات میڈیا کے سامنے بیان کردیے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے فلم ’پٹھان‘ کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فلمیں چلنی چاہئیں۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہندی سنیما والے پیچھے رہ گئے ہیں، ہر انسان کو اپنی حد تک کوشش کرنی چاہیے۔اس موقع پر سینئر اداکار انوپم کھیر بھی کنگنا رناوت کے ساتھ موجود تھے۔

انوپم کھیر نے کہا کہ ’پٹھان‘ بہت بڑی فلم ہے اور اسے بہت بڑے بجٹ سے بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ’پٹھان‘ نے پہلے ہی دن کروڑوں سمیٹ لیےہیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘باکس آفس پر کامیاب ثابت ہو کر بہت تیزی کے ساتھ بزنس بڑھانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ ، جان ابراہم اور دیپیکا نے فلم پٹھان میں کتنا معاوضہ لیا؟

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر 55 کروڑ سے زائد کما کر بالی ووڈ میں نئی تاریخ بھی رقم کردی ہے۔

بالی ووڈ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔