کسی کیساتھ مقابلہ نہیں، اپنی ٹیم کیلئے پرفارم کرنے کی کوشش کررہا ہوں: محمد علی

Feb 26, 2024 | 21:43:PM
کسی کیساتھ مقابلہ نہیں، اپنی ٹیم کیلئے پرفارم کرنے کی کوشش کررہا ہوں: محمد علی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملتان سلطانز کے اٹیک بولر محمد علی کا کہنا ہے کہ میں کسی کے ساتھ مقابلہ نہیں کر رہا صرف اپنی ٹیم کیلئے پرفارم کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے نوجوان گیند باز محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ سے وائٹ بال کرکٹ زیادہ مشکل نہیں ہے، دیگر کھلاڑی بھی ریٹ بال کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچے ہیں، ریڈ بال کرکٹ کھیل کر چیزیں آسان ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی ایک اور بچے کے باپ بن گئے، نام کیا رکھا؟ قومی کرکٹر نے شیئر کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ بال اور وائٹ بال کی الگ ٹیم بنانا ٹیم منیجمنٹ کا فیصلہ ہوگا، ریڈ بال میں جس انداز میں سوئنگ کرتا ہوں ویسے ہی وائٹ بول میں کوشش کرتا ہوں، میں کسی کے ساتھ کمپیٹ نہیں کررہا، میں اپنی ٹیم کیلئے پرفارم کرنے کی کوشش کررہا ہوں، اگریشن کرکٹ کو چارچاند لگا دیتا ہے، چاہیے وہ فاسٹ بولر اور بیٹسمین کے درمیان ہو۔