یوکرین کیخلاف روسی جارحیت، پولینڈ بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان کردیا

Feb 26, 2022 | 22:23:PM
پولینڈ، روس، فٹ بال میچ، کھیلنے سے انکار،
کیپشن: پولینڈ پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پولینڈ نے یوکرین سے جنگ کے تنازعہ پر روس سے فٹ بال میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
 پولش سوکر فیڈریشن کے صدر سیزری کولیسزا نے ٹوئٹر پر روس کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ پولینڈ فیفا کو متفقہ موقف سے آگاہ کرنے کیلئے دیگر فیڈریشنز کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ وقت الفاظ کا نہیں عمل کا ہے، پولینڈ نے یہ اقدام جارحیت کے پھیلاؤ کی بنا پر اٹھایا۔
اس سے قبل پولینڈ نے صرف یہ کہا تھا کہ وہ مارچ کو ماسکو میں کوالیفائنگ پلے آف سیمی فائنل نہیں کھیلنا چاہتا۔ فاتح ٹیم فیفا ورلڈکپ قطر میں جگہ بنانے کیلئے سویڈن یا جمہوریہ چیک سے مقابلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم’رادھے شیام‘کے گانے ’جان ہے میری‘ کی ویڈیو ریلیز