سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Feb 26, 2022 | 18:05:PM
سونا مزید مہنگا ہوگیا
کیپشن: سونا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایک تولہ سونا 450 روپے اضافے سے 1 لاکھ 27ہزار 950 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونا 385 روپے اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 696 روپے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا،شہرقائد میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے بڑھ گئی۔ قیمت میں اضافہ ہونے سے سونا  1 لاکھ 27ہزار 950 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونا  1 لاکھ 9 ہزار 696 روپے جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونا 1890 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

گزشتہ روز  سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کمی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا1 لاکھ 27 ہزار500 روپے کا تھاجبکہ 10 گرام سونا2400 روپے سستاہونے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار311 روپے میں فروخت ہوا۔عالمی بازار میں سونا72 ڈالر سستا ہو کر1900 ڈالر فی اونس کا تھا۔

مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں اچانک اضافے کے بعد بڑی کمی