اپوزیشن کی سیاسی منافقت عیاں ہو رہی ہے: شبلی فراز

Feb 26, 2021 | 12:24:PM
اپوزیشن کی سیاسی منافقت عیاں ہو رہی ہے: شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج، اس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں، بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  چِت بھی میری ، پَٹ بھی میری ، اَنٹا میرے باپ کا ، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں، الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا، ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد، خودمختار اور فعال ہے۔