با لی وڈ ادا کا ر ابھیشک بچن کی سر جری کا میا ب

Aug 26, 2021 | 18:00:PM
با لی وڈ ادا کا ر ابھیشک بچن کی سر جری کا میا ب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)با لی وڈ ادا کا ر ابھیشک بچن کی سر جری کا میا ب ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ابھیشک بچن نے تصدیق کی ہے کہ وہ حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے۔

گذشتہ ہفتے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کے بعد ابھیشیک بچن اسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کے والد امیتابھ بچن اور بہن شویتا بچن نندا سمیت خاندان کے کئی افراد نے ان کی عیادت کی۔ابھیشیک بچن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ماسک پہنےدیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے ہاتھ پر پلاسٹر بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چو ہنگ میں زیادتی کا شکا ر ماں بیٹی کا دل دہلا دینےوالا بیان قلمبند۔۔بیٹی حافًظہ قرآن ہے

فوٹو کے ساتھ درج کیپشن میں اداکار نے لکھا، "گزشتہ بدھ کو چنائی میں میری نئی فلم کے سیٹ پر ایک عجیب حادثہ ہوا تھا جس میں میرے دائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے سرجری کی ضرورت تھی۔ "

اداکار نے مزید لکھا کہ انہیں فوری طور پر ممبئی آنا پڑا جہاں ان کی سرجری ہو گئی ہے جس کے بعد وہ شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے واپس چنائی پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے والد امیتابھ بچن کی فلم کا ڈائیلاگ بھی شیئر کیا کہ "مرد کو درد نہیں ہوتا" اور ساتھ مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کے اشتہار کیلئے بھارتی ویب سائٹ سے تصاویر چرانے کا انکشا ف ۔۔مریم اورنگزیب نے بھانڈا پھوڑ دیا