نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزمان کو ضمانت دینے کا فیصلہ چیلنج

Aug 26, 2021 | 12:40:PM
نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزمان کو ضمانت دینے کا فیصلہ چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، تھراپی ورکس کے ملازمین اور مالک کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر،ایڈیشنل اینڈسیشن جج کا چھ ملزمان کو ضمانت دینے کا فیصلہ چیلنج۔

 تفصیلات کے مطابق نور مقدم کے والدشوکت مقدم  ذاکر جعفر ،عصمت ذاکر اور 6ملازمین   کی ضمانت منسوخی  کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے انہوں نےدرخواست میں کہا ہے کہ عدالت نے ضمانت دیتے وقت سپریم کورٹ کے طے کردہ قوانین کو نظر انداز کیا،یہ ملزمان موقع واردات پر موجود تھے، ملزم امجد کے زخمی ہونے سے متعلق ہسپتال میں حقائق چھپائے گئے،ملزمان نے ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر کی ضمانت منسوخی کے حقائق کو بھی چھپایا۔

مزید یہ کہ ملزمان نور مقدم کے والد شوکت مقدم کو دھمکا رہے ہیں،ضمانت منسوخ نہ کی گئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے چھ ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    ساڑھی پہننے پر کس نام سے پکارا جاتا تھا۔۔۔ہیما مالنی کا انکشاف