زمبابوے، ہوٹل میں مگرمچھ گھس آیا، ویڈیو وائرل

Apr 26, 2026 | 15:08:PM
زمبابوے، ہوٹل میں مگرمچھ گھس آیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)زمبابوے کے ایک ہوٹل کے کچن میں مگرمچھ داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مشہور زمانہ وکٹوریہ آبشار کے قریب موجودایک ہوٹل  میں پیش آیا جہاں 12 فٹ لمبے مگر مچھ کی موجودگی نے سب کو حیران اور خوفزدہ کردیا۔

وائرل ویڈیو میں مگرمچھ کو ہوٹل کے استقبالیہ، کچن اور لاؤنج میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاری بھرکم مگر مچھ  ہوٹل کے کچن کے کاؤنٹر پر چڑھنے کی کوشش کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے عملے نے فوری طور پر مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا اور زمبابوے پارکس اور وائلڈ لائف مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا۔

 جس کے بعد وائلڈ لائف اہلکاروں نے  مگرمچھ کو ریسکیو  کرکے ہوٹل سے دور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:جشن کے دوران پریتی زنٹا کا دلچسپ ری ایکشن،ویڈیو نے دھوم مچا دی