پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا

Apr 26, 2025 | 12:31:PM
 پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت میں پی ایس ایل کی لائیو سٹریمنگ معطل کر نے کے بعد  پاکستان کا  منہ توڑ جواب،پاکستان میں جاری پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا ،پی ایس ایل 10 میں براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا ۔

 یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور پولیس نے براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے روایتی بھارت بھجوا دیا ،حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔