دنیا میں پہلی بار پینگوئن کےایم آر آئی اسکین   کی دلچسپ ویڈیو

Apr 26, 2023 | 11:18:AM
 نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں سمندری حیات پینگوئن کی بیماری کا صحیح پتا لگانے کے لیے ایم آر آئی اسکین کیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں سمندری حیات پینگوئن کی بیماری کا صحیح پتا لگانے کے لیے ایم آر آئی اسکین کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پینگوئن توازن برقرار رکھنے کے مسائل کا شکار تھی جس کے باعث اس کا ایم آر آئی کیا گیا جو کہ دنیا میں ایسا پہلی بار کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پینگوئن کے ایم آر آئی کے دوران اس کی مکمل نگرانی کی گئی اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ اس حوالے سے پریشانی کی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق اس پینگوئن کے اسکین سے اس سمندری حیات کے بارے میں مزید معلومات بھی حاصل ہوں گی جو دیگر ممالک کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں گی جس سے ان کی مزید دیکھ بھال کرنے میں آسانی ہوگی۔