عمران خان کی دھرنے کی کال ۔۔حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Apr 26, 2022 | 09:52:AM
عمران خان ، اسلام آباد دھرنا
کیپشن: عمران خان دھرنے کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمران خا ن کی طرف سے اسلام آبادمیں دھرنے کی کال پر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کی طرف آئیں گے تو ان کو تمام سہولتیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک آدھ بار اسلام آباد میں دھرنا دینا ہے تو دے لے۔ تحریک انصاف کا یہ دھرنا فیز 2 ہوگا، 2014 سے 2018 تک تحریک انصاف کو بھگتایا ہے اب بھی کوشش ہے کہ ان کو پوری سہولیات دی جائیں۔ جس طرح ن لیگ تمام قصبوں، شہروں میں عوامی جلسے کرے گی،اسی طرح تحریک انصاف نے بھی انتخابات لڑنے ہیں اوروہ بھی اپنا پروگرام کرے گی۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ اگر مہنگائی کو کم نہ کر سکے تو روک ضرور دیں، گڈ گورننس میں ایسا ضرور کریں کہ عوام میں اچھا تاثر پیدا ہو۔اگر عوام نے انتخابات میں ہمیں مینڈیٹ دیا تو معاملات بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان نہ اپوزیشن، نہ اتحادی نہ آئین اور نہ ہی کوئی ڈھنگ کی بات مانتے ہیں۔عمران خان کا سازش کا بیانیہ جھوٹ ہے،یہ آج نہیں تو کل قوم کے سامنے آنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حلف لینے کا معاملہ ،صدر عارف علوی نے وزیراعظم کے خطوط کا جواب دیدیا