سٹاک مارکیٹ:ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 159390 کی سطح پرپہنچ گیا،ڈالربھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن،احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچنج بلند ترین سطح پرپہنچ گئی اورہنڈریڈ انڈیکس میں 1153 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیاجبکہ ڈالرکی قدرمیں بھی روپے کے مقابلے میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچنج میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1153 پوائنٹس کے اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 159390 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈکی گئی تھی اورہنڈریڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 59 ہزار کی سطح دوبارہ بحال ہوگئی تھی ، کاروبار کے آغاز پرہنڈریڈ انڈیکس میں 779 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیاتھا۔
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 158236 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد
دوسری طرف انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں 3 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 281.43 روپے سے کم ہوکر 281.40 روپے کا ہو گیاہے۔