جب بھی موقع ملے گا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا:عبد اللہ شفیق 

صرف انڈیا سے کھیلنے نہیں جارہے، سب ٹیمیں ہمارے لیے حریف ہیں: اوپنر بلے باز

Sep 25, 2023 | 21:14:PM
جب بھی موقع ملے گا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا:عبد اللہ شفیق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز عبد اللہ شفیق نے کہا ہے کہ جب بھی موقع ملے گا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

قومی ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی موقع ملے گا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا، میں تیسرے اوپنر کے طور پر شامل ہوا ہوں، جب بھی موقع ملے گا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا، موقع ملنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے، جب بھی ملے گا اس سے فائدہ اٹھاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان علی آغا کا خواب کیا تھا؟ آل راؤنڈر نے بتا دیا

اوپنر بلے باز نے کہا کہ مزید مینجمنٹ کے پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے، ورلڈ کپ کی وجہ سے میں بہت پرجوش ہوں، سب کی نظریں ورلڈ کپ پر ہوتی ہیں، صرف انڈیا سے کھیلنے نہیں جارہے، سب ہمارے لیے حریف ہیں۔

عبداللہ نے کہا کہ ہم نے ایک میچ میں نہیں پورے ورلڈ کپ میں اچھا کھیلنا ہے، پروفیشنل کے طور پر آپ کو قربانی دینا پڑتی ہے جہاں موقع ملا کھیلنے کی تیار ہوتا ہوں۔