روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ،ڈالر مزیدسستا ہو گیا

Sep 25, 2023 | 10:25:AM
روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ،ڈالر مزیدسستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا ریٹ کم ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 291 روپے سے بھی نیچے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 6 ہفتے کی کم سطح تک گرگیا،ڈالر 291.76 روپے سے کم ہوکر 290.70روپے تک گرگیا ،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293.50 روپے سے کم ہوکر 293 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 315 روپے پر برقرار رہا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1 روپے کمی سے 370 روپے کا ہوگیا،امارتی درہم 82.80 روپے پر ہی برقرار رہا جبکہ  سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 78.50 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگے پیٹرول سے پریشان موٹر سائیکل سواروں نےبچت کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

یاد رہے کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی سپلائی انٹر بینک میں بڑھ گئی ہے،دو ہفتوں میں انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 15.30 روپے سستا ہوچکا ہے،ایک ہفتے میں مجموعی ملکی ذخائر میں 10.80 کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 5.60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر خزانہ نے اچھی خبر سنا دی