مہنگے پیٹرول سے پریشان موٹر سائیکل سواروں نے بچت کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

Sep 25, 2023 | 10:07:AM
مہنگے پیٹرول سے پریشان موٹر سائیکل سواروں نے بچت کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کریں تو کیا کریں، مہنگے پیٹرول سے پریشان افراد نے بچت کیلئے موٹر سائیکلوں میں خطر ناک ایل پی جی کٹ لگوانا شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سے بہت اچھی ایوریج مل رہی ہے، ایک لیٹر پیٹرول سے 40/45 کلو میٹر کا سفر کرنے والی موٹر سائیکل ایک کلو ایل پی جی سے 100 کلو میٹر تک چل جاتی ہے۔

خیرپور میں ایل پی جی کی مانگ بڑھتے ہی کٹ کی قیمت بھی بڑھ گئی، ایل پی جی کی کٹ کی قیمت 4500 سے بڑھ کر 6 ہزار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نقصان سے کیسے بچا جائے؟سونا خریدنے والوں کو ماہرین نے بڑا مشورہ دیدیا

 خیال رہے کہ ایل پی جی پر موٹر سائیکل چلانا خطرناک ہے۔