عمران خان نے چیئرمین ایڈوائزری کونسل تشکیل دیدی،نوٹیفکیشن جاری 

Sep 25, 2022 | 19:07:PM
چیئرمین پی ٹی آئی، عمران خان، چیئرمین ایڈوائزری کونسل تشکیل، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: عمران خان، پارٹی لوگو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیئرمین ایڈوائزری کونسل تشکیل دیدی،چیئرمین ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈوائزری کونسل عمران خان کو اہم نوعیت کے معاملات پر اپنی تجاویز پیش کرے گی،چیئرمین ایڈوائزری کونسل کی صدارت رہنما تحریک انصاف حامد خان کریں گے جبکہ نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری، خالد مسعود ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں، ان کے علاوہ سلیم جان، یعقوب اظہر، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری بھی ایڈوائزری کونسل میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم ہاﺅس کو چاہئے ، آڈیو لیکس پر وضاحت جاری کرے،یوسف رضا گیلانی