نواز شریف کو مٹانے والے خود مٹ گئے: خواجہ آصف

Nov 25, 2023 | 15:05:PM
نواز شریف کو مٹانے والے خود مٹ گئے: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے قائد کو مٹانے والے خود مٹ گئے, نواز شریف 8 فروری کو چوتھی بار وزیرِ اعظم بنیں گے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم کہتے تھے کہ ہمارا قائد واپس آئے گا وہ ہمارا گمان نہیں یقین تھا، نوازشریف نے میری 34 سال کی سیاسی زندگی میں سرپرستی کی ہے، اللّٰہ کی ذات کے بعد نواز شریف نے مجھے عزت بخشی ہے، 34 سال میں ایک بار بھی میری وفاداری میں لغرزش نہیں آئی،خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو وفادار نہیں رہتا ان کیلئے کوئی لفظ استعمال نہیں کرنا چاہتا۔

لیگی رہنما نے  مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے جن کی رفاقت رہی ان کو آج پشیمانی کا سامنا ہے،نواز شریف اور ان کی بیٹی، بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کیا گیا، نواز شریف کے ورکرز ان کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑے رہے،ہماری کوشش ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔