ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نئی پالیسی پر عملدرآمد موخر کرنے کا فیصلہ

May 25, 2026 | 22:29:PM
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نئی پالیسی پر عملدرآمد موخر کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے جی آر ای/ایچ اے ٹی ٹیسٹ سے متعلق نئی پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جامعات کی درخواست پر لیول 7 اور لیول 8 پروگرامز میں داخلوں کے لیے جی آر ای/ایچ اے ٹی جنرل اور سبجیکٹ ٹیسٹ کی شرط فوری طور پر نافذ نہیں کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی، جو پہلے سال 2026 سے نافذ ہونا تھی، اب 2027 کے داخلوں سے لاگو ہوگی تاکہ یونیورسٹیوں کو تیاری کے لیے مزید وقت فراہم کیا جا سکے۔

ایچ ای سی نے 13 مئی کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد مؤخر کرتے ہوئے ای ٹی سی کے تحت ٹیسٹ پالیسی کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ جامعات کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں اور تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ تعلیمی ادارے نئی پالیسی کے مطابق مؤثر تیاری کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی ملاقات