سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

Mar 25, 2023 | 17:34:PM
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑی کمی سامنے آئی ہے جس کےبعد پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونےکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 19 ڈالر کمی دیکھی گئی ہےجس کےبعد  سونا 1978 ڈالر فی اونس  ہو گیا ہے ۔
پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہوگئی  ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا2 لاکھ 5 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے، 
10گرام سونا 1543 روپے سستا ہونے کے بعد ایک لاکھ 76 ہزار 355 روپے کا ہوگیا  ہے، چاندی کی بات کی جائے تو ایک تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 2250 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔