31مارچ کے بعد کون کون سے موبائل فونز پر واٹس ایپ سروس بندہوجائیگی؟؟دیکھئے مکمل لسٹ

Mar 25, 2022 | 11:08:AM
واٹس ایپ ، بلاک ، طلاق
کیپشن: واٹس ایپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین میسنجنگ ایپ ہے ،180 سے زیادہ ممالک میں 2 بلین سے زیادہ لوگ دوستوں اور فیملی سے رابطے میں رہنے کیلئے اسے استعمال کرتے ہیں ۔
واٹس ایپ نے ایک انتہائی اہم اعلا ن کیا ہے جس سے بہت سے لوگ پریشان ہوگئے ۔رواں ماہ کے آخر میں یعنی (31 مارچ 2022 )کے بعد پالیسی کی خلاف ورزی کی متعدد وجوہات کی بنا پر مختلف اکاونٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے ۔یہاں ان موبائل فونز کی مکمل فہرست ہے جن پر یہ ایپ انسٹال نہیں کی جاسکے گی ۔
واٹس ایپ کی ویب سائٹ کے مطابق جو موبائل فون ایپ کے بغیر رہ جائیں گے وہ ایسے ہوں گے جو اینڈرائیڈ 4.1 اور اس سے کم آپریٹنگ سسٹم رکھتے ہوں گے ۔اس کے علاوہ اسپیمنگ، جعلی خبروں کا تبادلہ، موڈیڈ ایپس کا استعمال وغیرہ جیسی غلطیاں کرنے والے اکاونٹس بھی ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے ۔
 ان سیل فونز کی فہرست جو 31 مارچ کو واٹس ایپ کے بغیر ہوں گے درج ذیل ہے ۔
سامسنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ ۔۔

سامسنگ گلیکسی ایس تھری منی ۔۔

سامسنگ گلیکسی ایکس کور ٹو۔۔

سامسنگ گلیکسی کور۔۔

ایل جی لوسڈ ٹو۔۔

ایل جی اوپٹیمس ایف سیون۔۔

ایل جی اوپٹیمس ایل تھری۔۔

ایل جی اوپٹیمس ایل فور ۔۔

ایل جی اوپٹیمس ایل ٹو ۔۔

ایل جی اوپٹیمس ایف تھری کیوہاتف۔۔
یاد رکھیں کہ آپ کو اپنے اینڈرائیڈ سیل فون پر موجود آپریٹنگ سسٹم کو چیک کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ آیا آپ کے موبائل پر واٹس ایپ چل سکتا ہے یا نہیں۔

ZTE گرینڈ ایس فلیکس۔۔

ZTEوی 956۔۔

سونی ایکسپریا ایم۔۔

ہواوے ایسنڈجی 740۔۔

ہواوے ایسنڈمیٹ ۔۔

آئی فون 6 ایس۔۔

آئی فون ایس ای۔۔

آئی فون 6 ایس پلس۔۔

بھی ان موبائل فون میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر آپ کا اکاونٹ ڈیلیٹ ہوسکتا ہے ،جیسے اگر آپ کا اکاونٹ لگاتار 120 دنوں سے زیادہ غیر فعال ہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ مارچ کے آخر میں دوبارہ اسے استعمال نہ کرسکیں ۔اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں ایک دن سے بھی کم وقت میں ایک ہی وقت میں بہت سے لوگوں نے بلاک کر دیا ہے، تو آپ کو اپنے اکاونٹ کو بھی الوداع کہنا چاہیے کیونکہ یہ بھی ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ جعلی خبریں پھیلانے والوں کے اکاو¿نٹس بھی ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:نظامِ شمسی سے باہر دریافت شدہ سیاروں کی تعداد 5000 سے زیادہ ہوگئی