ظلم کی انتہا، سوتیلے باپ کا 4 سالہ بچے پر تشدد، قتل کر دیا

Jul 25, 2023 | 12:04:PM
شیراکوٹ میں سنگدل سوتیلے باپ نےظلم کی انتہاکردی، سوتیلے باپ نے 4 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شیراکوٹ میں سنگدل سوتیلے باپ نےظلم کی انتہاکردی، سوتیلے باپ نے 4 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔

  پولیس کے مطابق ملزم عثمان کا 20 روز قبل ہی مقتول چاند کی والدہ سے نکاح ہوا تھا۔ملزم عثمان چاند علی کو قتل کرنے کے بعد لاش پاکپتن لیے گیا تھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے لیا، ملزم عثمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں: گنگا رام ہسپتال، زندہ بچے کی ماں کو مردہ اور مردہ کی ماں کو زندہ بچہ دینے کا انکشاف
 پولیس ذرائع کے مطابق ملزم دوسری بیوی کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا،لاش پوسمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہےمزید  تحقیقات  جاری ہیں۔