گنگا رام ہسپتال، زندہ بچے کی ماں کو مردہ اور مردہ کی ماں کو زندہ بچہ دینے کا انکشاف 

Jul 25, 2023 | 12:04:PM
 لاہورگنگارام ہسپتال میں ایک ہی نام کی 2 خواتین کے بچے تبدیل ہو گئے، زندہ بچے کی ماں کو مردہ اور مردہ کی ماں کو زندہ بچہ دے دیا گیا۔ واقعہ کا پتا چلنے کے بعد 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہورگنگارام ہسپتال میں ایک ہی نام کی 2 خواتین کے بچے تبدیل ہو گئے، زندہ بچے کی ماں کو مردہ اور مردہ کی ماں کو زندہ بچہ دے دیا گیا۔ واقعہ کا پتا چلنے کے بعد 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

بچہ تبدیلی کا واقعہ بچگانہ وارڈ گیٹ نمبر ون میں پیش آیا، بچوں نے ایک ہی جگہ جنم لیا، بچوں کی تبدیلی ہسپتال کے عملے کی غلطی سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں خواتین کے ہم نام ہونے کی وجہ سے معاملہ پیش آیا۔ سلامت پورہ کی رہائشی مقدس وقاص کے ہاں مردہ بچہ پیدا ہوا جبکہ چائنہ سکیم کی مقدس اعجاز کے ہاں زندہ بچے کی پیدائش ہوئی۔ 

خاتون مقدس اعجاز کے رشتہ داروں نے مردہ بچہ کی تدفین بھی کر دی، جب ڈاکٹرز اور عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اُنہوں نے مردہ بچہ واپس لانے کو کہا۔ 

اس موقع پر خاتون کے بھائی نے بچے کی تدفین سے متعلق ڈاکٹرز کو آگاہ کیا جبکہ دوسری متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے زندہ بچہ تاحال والدین کو واپس نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:   قرآن مجید کی بے حرمتی, نفرت آمیز، گھناؤنے واقعات کے پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہے:وزیراعظم

گنگا رام ہسپتال کی انتظامیہ نے اس واقعہ پر3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں ڈاکٹر ظفر علی اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر امجد بھی شامل ہوگے۔ کمیٹی 24 گھنٹے میں واقعہ کی تحقیقات مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔ 

گنگا رام اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔