دریاؤں ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، انتظامیہ کو الرٹ  جاری

Jul 25, 2023 | 10:35:AM
 پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہونے سے دریاؤں ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی، ہیڈبلو کی میں نچلے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہونے سے دریاؤں ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی، ہیڈبلو کی میں نچلے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔

ہیڈ بلوکی میں پانی 66325کیوسک ریکارڈ  کیا گیا ہے جبکہ پانی کا اخراج 41425کیوسک ہے۔   دریائے راوی سے ملحقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جستر اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہا ؤ نارمل ہے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کیلئے غیرجانبداری ایک لازمی ضرورت ہے، شیری رحمان

ڈی جی عمران قریشی کی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔ پنجاب کے دریاؤں کے اطراف میں دفعہ 144 کو  نفاذ کر دیا گیا ہے۔ دریاؤں، ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح پر مکمل پابندی عائد ہے۔

دوسری جانب  سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم مکمل طور پر بھرنے میں صرف 3 فٹ کی سطح باقی رہ گئی ہے۔ 

حکام کے مطابق گزشتہ دو روز میں حب ڈیم میں پانی کی سطح 8 فٹ بلند ہوئی ہے، 22 جولائی کو حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔

 سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں کے بعد 23 جولائی کی شام حب ڈیم میں سطح آب 330.9 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔ پیر کی شام 7 بجے تک حب ڈیم میں پانی کا لیول 336 فٹ کا لیول عبور کر گیا تھا۔ 

واپڈا ذرائع کے مطابق پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ممکنہ طور پر اگر مزید 3 فٹ تک پانی آگیا تو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حب ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر جائے گا۔