مدت منتخب حکومت پوری کرتی ہے،چنتخب حکومت نہیں،ووٹ چور عمران خان اغوا کار بھی نکلا،مریم نواز  

Feb 25, 2021 | 16:08:PM
مدت منتخب حکومت پوری کرتی ہے،چنتخب حکومت نہیں،ووٹ چور عمران خان اغوا کار بھی نکلا،مریم نواز  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے کہا کہ آئینی مدت پوری کرنے کا فارمولا منتخب حکومت پر اپلائی ہوتا ہے ’چنتخب‘ حکومت پر نہیں۔

جاتی عمرہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے وفد کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ یوسف رضا گیلانی کو جمہوریت پسند لوگ چاہتے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور عمران خان قوم کا مجرم ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پر روز منہگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے، غیر منتخب حکومت نے تین سال میں عوام کی زندگی تنگ کر دی ہے، حکومت کی سپورٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، تحریک انصاف کے خلاف ہر صوبے میں بغاوت ہو رہی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم صرف اور صرف سینٹ الیکشن لڑ رہے ہیں، اوپن بیلٹ کا فیصلہ کرنا ہے تو یہ کام پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں، یہ عدالت کو داغدار کرنے والی بات ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ آئین میں تبدیلی پارلیمان نے لانی ہے، ہم جعلی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جعلی صادق اور امین کو ووٹ چور کی سند جاری، بکسہ چوری کی تصدیق کر دی گئی۔ انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چور عمران خان اغوا کار بھی نکلا۔ان کا کہنا تھا کہ ‏نواز شریف کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے۔ ووٹ کو عزت دو۔ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ کہ ناصرف ووٹ دیا بلکہ ووٹ پر پہرا بھی دیا اور ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون کے حوالے کر دیا۔ زندہ باد۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکش کرانے کا حکم دے دیا ۔وبارہ انتخاب 18 مارچ کو ہوگا۔