اسلام آباد ،کچرے کے ڈھیر سے 7 دستی بم برآمد

Dec 25, 2020 | 10:01:AM
اسلام آباد ،کچرے کے ڈھیر سے 7 دستی بم برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو کے علاقہ میں کچرے کے ڈھیر سے سات دستی بم سے بھرا ڈبہ ملا ہے، محکمہ انسداد دہشتگردی نے قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچرے کے ڈھیر میں دستی بم کی موجودگی کی اطلاع سیف سٹی کو موصول ہوئی جس پر تھانہ بارہ کہو پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم موقع پر پہنچی۔ قریبی ایریا کی سرچنگ پر زنگ آلود ڈبے سے مزید چھے دستی بم ملے، پولیس ذرائع کے مطابق تمام دستی بم کیچڑ میں پڑے رہنے کے باعث گیلے تھے۔

واضح رہے کہ کچرے کے ڈھیر سے ملحقہ جگہ گزشتہ روز ہموار کی گئی تھی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم مقامی اسلحہ ساز فیکٹری کے تیار کردہ ہیں جنہیں ناکارہ بنانے کے بعد سی ٹی ڈی عملہ نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔دستی بم ملنے پر دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ بارہ کہو میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔