این اے 108 ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عابد شیرعلی طلب

Aug 25, 2022 | 19:05:PM
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق، خلاف ورزی، ن لیگ، امیدوار، عابد شیر علی، طلب
کیپشن: عابدشیرعلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ کے امیدوار عابد شیر علی کو طلب کرلیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل آباد کے حلقے این اے 108 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیرعلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کرلیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیاہے کہ عابد شیر نے حکومتی اعلان سے ایک روز قبل فیول سرچارج سے متعلق اعلان کیاتھا،شکایت اور میڈیاسے الیکشن کمیشن کے علم میں آنے کے بعد نوٹس لیاگیا،نوٹس میں مزید کہاگیاہے کہ عابد شیر علی 26 اگست کو الیکشن کمیشن میں پیش ہو کرجواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی