وزیراعظم کا کھیلوں پر ڈیپارٹمنٹل پابندی ختم کرنے کا اعلان 

Aug 25, 2022 | 17:45:PM
وزیراعظم شہباز شریف، کھیلوں، ڈیپارٹمنٹل، پابندی ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں پر ڈیپارٹمنٹل پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کو اپنے سپورٹس شعبے بحال کرنے کا حکم دیدیا۔
کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی کھیلوں میں میڈل لینے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، کے پی، بلوچستان اور سندھ سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں ،وزیراعظم نے ارشد ندیم اور تمام کھلاڑیوں کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان کردیا،وزیراعظم نے کھیلوں پر ڈیپارٹمنٹل پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس پر پابندی ختم کررہے ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز میں محنت کرکے پاکستان کا نام روشن کیا، کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی سے گولڈ، سلور میڈلز جیتے،کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کرکے سبزہلالی پرچم بلند کیا ہے، آپ قوم کے ہیروز ہیں، قوم خراج تحسین، مبارکباد پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 22 کروڑ عوام عزت اور تحسین کی نگاہ سے آپ کو دیکھ رہے ہیں، یقین ہے کھیل کے میدان میں مزید عزت اور کامیابیاں حاصل کریں گے، آپ کو دیکھ کر مزید کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہونگے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس پر پابندی عائد کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں پر ریلیف کن صارفین کو ملے گا؟ اہم خبر سامنے آ گئی