ایف سی شہداء پیکج کو خیبر پختونخوا پولیس شہداء پیکج کے برابر کیا جائے، چیئرمین قائمہ کمیٹی کی ہدایت

Aug 25, 2021 | 22:04:PM
ایف سی شہداء پیکج کو خیبر پختونخوا پولیس شہداء پیکج کے برابر کیا جائے، چیئرمین قائمہ کمیٹی کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ امور نے ہدایات کی ہے کہ ایف سی شہداء پیکج کو کے پی کے پولیس کے شہداء پیکج کے برابر کیا جائے۔وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی کے شہداء کو کے پی کے اور پنجاب پولیس کے مقابلے میں انتہائی کم رقوم دی جاتی ہیں۔ایف سی کے11.8 بلین روپے اخراجات تھے جس کا 95.4 فیصد تنخواہوں میں ادا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی( فرنٹیئر کانسیٹبلری) کے اخراجات اور کارکردگی کے حوالے سے داخلہ امور کی قائمہ کمیٹی کو وزارت داخلہ کے حکام نےبریفنگ میں بتایا کہ سیکشن تھری کے تحت ایف سی کے معاملات وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کے سپرد ہیں۔پاکستان بھر کے 17 اضلاع میں ایف سی کی سکیورٹی کی ریکروٹمنٹ ہے۔ایف سی 11.8 بلین روپے اخراجات تھا جسکا 95.4 فیصد تنخواہوں میں ادا کیا گیا۔دیگر اخراجات کیلئے صرف 3.7 فیصد رقم سے معاملات چلائے گئے۔حکام نے بتایا کہ ایف سی کے شہداء کو کے پی کے اور پنجاب پولیس کے مقابلے میں انتہائی کم رقوم دی جاتی ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ امور نے ہدایات دیں کہ ایف سی شہداء پیکج کو کے پی کے پولیس کے شہداء پیکج کے برابر کیا جائے۔راشن الائونس کو صرف 92 روپے دیئے جاتے ہیں جس کو کے پی کے پولیس کے برابر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس ڈی الائونس کے مسائل سمیت ایف سی کے سینیئر افسران کو دیگر صوبوں کی طرح سپیشل الائونس نہیں دیا جاتا۔چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کے حکام کو تمام مسائل کا حل فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئےآئندہ وزارت داخلہ کا جواب طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں اس وقت انسانی المیہ۔۔ خوراک کا بحران جنم لے سکتا ہے، قائمہ کمیٹی بریفنگ